بلو چستان میں کو رونا وائرس کے34نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے34نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34819ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے08اضلاع سے کورونا وائرس کے34کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34819ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے55افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد34014ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد437ہے جن میں سے14ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے11کو ہائی جبکہ3کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح6.75فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے504ٹیسٹ کئے گئے جن میں 34افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ182افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے368اموات ہو چکی ہیں۔


