افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں شدید زلزلہ،دو کان کن جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں شدید زلزلہ کے نتیجے میں دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا نے صوبہ بدخشاں کے اطلاعات کے سربراہ معزالدین احمدی کے حوالے سے بتایاہے کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے شدید جھٹکوں کے باعث ضلع یفتل پایاں کے گاؤں روینگ کے علاقہ سمن جاب میں سونے کی تلاش کرنے والے دو کان کن ملبہ تلے دب جانے سے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔اطلاعات کے صوبائی سربراہ کے مطابق اس علاقہ میں مقامی لوگ سونا تلاش کررہے ہیں تاہم ابھی تک سونے کے آثارنہیں ملے۔یادرہے کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے جھٹکے پاکستان کے پیشتر شہروں کے علاوہ کابل اور بدخشاں وغیرہ میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں