لاہور، ادیبہ بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں

لاہور: معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹرین بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں۔
کالم نگار بشریٰ رحمٰن کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق بشریٰ رحمٰن کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر احمد بلاک نیوگارڈن ٹاؤن میں اداکی جائے گی۔
خیال رہے کہ بشریٰ رحمٰن 29 اگست 1944کو بہاول پور میں پیدا ہوئیں اور 1985سے 1988 تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں جب کہ (ق) لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی بنیں۔
بشریٰ رحمٰن نے 13سےزائدکتابیں لکھیں اور طویل عرصےتک کالم بھی لکھتی رہیں، ان کی شادی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں