’وزیراعظم اکیلے بیٹھ کر گیمز دیکھ رہے تھے، وزیراطلاعات ہوتی توکبھی وہ تصویرجاری نہ کرتی‘, شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چین میں اکیلے بیٹھ کر اولمپک گیمز دیکھ رہے تھے، میں وزیراطلاعات ہوتی توکبھی ایسی تصویر جاری نہی کرتی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھاکہ امریکا، نیٹو اور دیگر ممالک کے افغانستان میں ٹریلین ڈالرزخرچ ہوئے، اس رقم سے پورے خطے کی صورتحال بدل سکتی تھی،کہاں گیا وہ پیسا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ آپ اکیلے بیٹھ کر اولمپک گیمز دیکھ رہے تھے، میں وزیراطلاعات ہوتی توکبھی وہ تصویرجاری نہیں کرتی، کسی اور ملک نے ایسی تصویر جاری نہیں کی، چین آپ کی تذلیل کبھی نہیں کرےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی جبکہ ان کے علاوہ روس، قطر اور دیگر ممالک کے سربراہان مملکت بھی تقریب میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں