نوشکی،سیکورٹی فورسز پر حملے کی ایف آئی آر درج
کوئٹہ: نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق نوشکی میں 2فروری کو سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر ایف سی اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی رخشان ڈویژن میں درج کرلی گئی ایف آئی آر میں مجید بریگیڈ اور دیگر دہشتگردملزمان کو نامزد کیاگیا ہے مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں واقعہ،شہداء،دہشتگردوں سے برآمد سامان سمیت دیگر تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں
Load/Hide Comments


