بھارت‘ حاملہ اسکالر جیل منتقل

نئی دہلی:بھارت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی ایک ریسرچ اسکالر کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک ریسرچ اسکالر صفورا زرگر نے رمضان المبارک کا پہلا روز سخت سیکیورٹی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہار جیل میں گزارا۔واضح رہے کہ دہلی پولیس نے 27 سالہ حاملہ خاتون کو 10 اپریل کو گرفتار کیا تھا اور ان پر انسداد دہشت گردی کے سخت قانون ‘غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 2019’ کے تحت چارج کیا گیا۔صفورا زرگر جامعیہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) سے تعلق رکھتی ہیں جس نے گزشتہ سال دسمبر میں متنازع شہریت قانون کے خلاف نئی دہلی میں کئی ہفتوں تک پرامن احتجاج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں