کوئٹہ، منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر 7سال6ماہ قید،30ہزار جرمانے کی سزا
کوئٹہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہII/ماڈل کریمنل کورٹ ون کے جج جناب محمد افضل خان کاکڑ نے چرس برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو 7سال 6ماہ قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی پراسیکیوٹر محمد ندیم خلجی نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد جمال سیتھانہ خروٹ آباد کے اہلکاروں نے 5کلوگرام چرس برآمد کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے ملزم محمد جمال کو چرس برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر 7سال 6ماہ قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
Load/Hide Comments


