چلی: کورونا کے پیشِ نظر نئے آئین کیلئے ریفرنڈم ملتوی، نوجوانوں کا سڑکوں پر احتجاج

سنتیاگو:چلی میں عالمی وبا کے پیش نظر نئے آئین کے لیے ریفرنڈم ملتوی ہونے پر نوجوان سڑکوں پر آ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیادارالحکومت سان تیاگوکی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، سینکڑوں نوجوان کورونا پابندیوں کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے جس کے سبب علاقہ میدان جنگ بن گیا۔پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے درجنوں نوجوانوں کا دم گھٹ گیا۔ پولیس نے پانی کی توپ بھی چلائی اور احتجاج کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کر لیا، نوجوانوں نے صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں