کوہلو،پٹرول اور ڈیزل مہنگا ترین فروخت، نوٹس لینے کی اپیل
کوہلو:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ترین قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ با اثر پٹرول پمپ مالکان کے سامنے بے بس کمپنیاں و اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پٹرول اور ڈیزل نے مہنگائی کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا فی لیٹر 151 سے لے کر 160 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ظالم اور مسلمان دشمن بااثر پٹرول پمپ مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ پرائس کنٹرول کے کچھ افسران باقاعدہ طور پر پٹرول پمپ مالکان سے اپنی منتلی فکس کر رکھے ہوئے ہیں جس کی بنا پر پمپ مالکان نے باقاعدہ طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر رکھا ہے ایک سیاسی و سماجی شخصیت نے اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کیا ایک سماجی کارکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران نے باقاعدہ طور پر اپنی منتلی فکس کر رکھا ہے جس کی بنا پر 148 روپے فی لیٹر پٹرول 151 سے لے کر 160 روپے کا سر عام فروخت جاری ہے۔عوامی سیاسی و سماجی شخصیات کے مطابق اگر اعلی حکام نے ملوث پٹرول پمپ مالکان اور ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی نہیں کیا تو جلد احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ ہو گا۔


