حکومت کا فوری طورپر کرپٹو کرنسی ویپ سائٹس کو بلوک نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ملک میں فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے رائے مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 1540کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے خط لکھا تھا، پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا ویب سائٹس بند کرنے کے لیے قانونی حوالہ کمزور ہے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سرکلر کو بنیاد بنا کرساری ویب سائٹس بند نہیں کرسکتے، جب تک کوئی میکنزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہوگا اس سے متعلق متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں