کراچی،وزیراعلیٰ ہاؤس پر خواتین پر مبینہ ظلم و زیادتی کیخلاف احتجاجی خط چسپاں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان، خواتین اور طالبات سے ظلم و زیادتی کے خلاف خط لے کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج کیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے خط وصول کرنے کوئی نہیں آیا جس پر ارکان نے خط وزیراعلیٰ ہاؤس کی دیوار پر چسپاں کردیا۔
ارکان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کنٹینر اور پولیس لگا کر راستے بند کردیے، وہ احتجاج کرنے نہیں بلکہ یادداشت پیش کرنے آئے تھے۔
Load/Hide Comments


