بلوچستان میں کورونا واٸرس کے پھیلاو کی شرح 7.01 فیصد ریکارڈ
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.01 فیصد ریکارڈ 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35133 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 53 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34515 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 247 ہے جن میں سے 10 مریض ہائی فلو پر ھے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 371 اموات ہوچکی ہی ہے
Load/Hide Comments


