26سال تک دعائیہ رسم میں شریک ہونےوالوں کی عبادات پادری کی غلطی سے متاثر
امریکہ کے ایک چرچ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہاں کے پادری 26 سال تک دعائیہ تقریب (بپتسمہ) میں ایک لفظ کی غلطی کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پوری دعائیہ رسم متاثر ہوئی اور ہزاروں کیتھولک افراد کو ایک بار پھر اس عمل سے گزرنا ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 26 برسوں سے فادر آندرے آرانگو نے بپتسمہ کے لیے ’ہم آپ کا بپتسمہ کرتے ہیں‘ کا جملہ استعمال کیا ہے جو کہ ویٹیکن کی منظوری کے تحت ’میں آپ کا بپتسمہ کرتا ہوں‘ ہوتا ہے۔
’فادر آرانگو پادری بننے کے آغاز ہی سے غلط الفاظ استعمال کر رہے تھے، تاہم گذشتہ سال موسمِ گرما میں یہ بات ڈیوسیس کی توجہ میں لائی گئی تھی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ 1995 سے 2021 تک کتنے لوگوں کا بپتسمہ ہوا ہے۔ ’تاہم میرا ماننا ہے کہ یہ تعداد ہزاروں میں ہو گی۔‘
یہ غلطی منظر عام پر آنے کے بعد آرانگو نے عہدہ چھوڑ دیا ہے اور ان کا مقصد ان لوگوں کی مدد ہے جو ان کی غلطی کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے متاثر ہونے والے عبادت گزاروں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بپتسمہ کی تقریب کیتھولک چرچ میں کروائی جاتی ہے جس کو برکتوں کے حصول کے لیے بہت اہم مانا جاتا ہے۔
اس دعائیہ رسم میں بپتسمہ کروانے والے شخص کے سر پر پانی چھڑکا جاتا ہے


