کیچ، جھڑپ کے دوران تین افراد جاں بحق دو زخمی
پنجگور : ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے زعمران میں ایک جھڑپ کے دوران تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پنجگور سے متصل ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے بسد زعمران میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،جان بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجگور اور ماشکیل سے بتایا جاتا ہے،تاہم فوری طور پر انکے نام معلوم نہ ہوسکے واقعہ سے متعلق متعلقہ انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


