گھی اور آٹا ملز مالکان کا بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد:پیٹرول، بجلی اور انٹر سٹی بس کرایوں کے بعد گھی اور آٹا ملز مالکان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، مالکان نے اپنے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے، فلور ملز نے بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ فلور اور گھی ملز مالکان کے مطابق بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ان کی لاگت بڑھ گئی ہے،حکومتی اتحادی ق لیگ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت?ں واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔حکومتی پالیسیوں پر ق لیگ کی ناراضی برقرار ہے، پارٹی رہنماؤں نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا۔
Load/Hide Comments


