بیلہ، ویگن کی چھت سے گر کر مسافر زخمی
بیلا:بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ویگن کی چھت سے گر کر مسافر زخمی ہوگیاہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نال سے کراچی جانے والی ویگن (منی بس)نمبر بی ایم بی 807 کی چھت سے گر کر مسافر مسمی حاجی یحیی خان ولد محمد یعقوب سکنہ تحصیل نال ضلع خضدار زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال بیلا میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


