سیکورٹی سے فرار ٹرالر گوادر ساحل پرٹرالنگ کرتے ہوئے قبضہ میں لے لیا گیا

گوادر: گوادر میں سیکورٹی حصار سے پراسرار طور پر فرار ہونے والے ٹرالر کو ساحل گوادر پرغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے محکمہ فشریز بلوچستان، ایم ایس اے اور کوسٹ گارڈ نے دوبارہ دھر لیا۔مذکورہ ٹرالر چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری فشریز بلوچستان بابر خان، ڈی جی فشریز بلوچستان طارق الرحمان اور ڈائریکٹر میرین فشریز بلوچستان کی کوششوں سے محکمہ فشریز بلوچستان اور ایم ایس اے کی مشترکہ کاوشوں سے دوبارہ دھر لیا گیا ہے بلکہ 3ملزمان بھی پکڑ لیے گئے ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔ مائی گیر حلقوں نے شان مسلم نامی فراری ٹرالر کی دوبارہ تحویل میں لے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید کی کہ فشریز بلوچستان آئندہ بھی غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں