بلدیاتی نظام میں معذور افراد کیلئے نشستیں مختص کرنا ہماری ترجیحات ہیں،قادر نائل
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین قادر نائل نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں افراد باہم معذوری کے لئے مخصوص نشستیں مختص کرنے کے حوالے سے قانون سازی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں اکثریتی اراکین اسمبلی کی متفقہ رائے کے حصول کے لئے بھرپور لابنگ کریں گے تاکہ معاشرے کے یہ باصلاحیت افراد جو کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں انہیں بنیادی جمہوریت کے ان اداروں میں خاطر خواہ نمائندگی حاصل ہو اور یہ بھی علاقائی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیشنل چیئرپرسن سی آئی پی امتیاز فاطمہ کی سربراہی میں ملنے والے غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،وفد میں ریجنل منٹور نصراللہ خان بڑیچ، کنوئینر شازیہ بتول، کوآرڈینیٹر ریاض بلوچ اور ثناء درانی شامل تھیں،نیشنل چیئرپرسن سی آئی پی امتیاز فاطمہ نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کی توجہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں افراد باہم معذوری کے لئے مخصوص نشستوں کے تعین کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے افراد باہم معذوری بہت کسمپرسی کی حالت میں ہیں جو تشویش کی بات ہے،افراد باہم معذوری کی سیاسی عمل میں شمولیت نہایت ضروری ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کی آواز ایوانوں میں بلند کر سکیں اور قانون سازی کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکیں اس کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ نظام میں افراد باہم معذوری کی نمائندگی اشد ضروری ہے،چیرپرسن امتیاز فاطمہ نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے افراد باہم معذوری کو مخصوص نشستیں دی جائیں تاکہ وہ حقوق کی جنگ بہتر انداز میں لڑ سکیں،امتیاز فاطمہ نے کہا کہ 2017 میں بلوچستان ڈس ایبلٹی ایکٹ پاس ہو چکا ہے جس میں افراد باہم معذوری کو تمام حقوق دیئے گئے ہیں مگر اس ایکٹ کے رول آف بزنس نہیں بنے جس کی وجہ سے اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور پبلک مقامات پر افراد باہم معذوری کی رسائی نا ممکن ہے،ملاقات میں کنوئینر سی آئی پی شازیہ بتول نے کہا کہ افراد باہم معذور کے لئے بلوچستان اسمبلی اور گورنر ہاؤس جیسے اہم مقامات بھی قابل رسائی نہیں جس کی وجہ افراد باہم معذوری کی آواز پوری طرح حقام بالا تک نہیں پہنچ پاتی اور اس وجہ سے افراد باہم معذوری اپنے حقوق سے محروم ہیں،وفد کے بیان کردہ مسائل کے رد عمل میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ قادر نائل نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ رواں ماہ کے اسمبلی سیشن میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی اس کا جائزہ لے گی،ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ لوکل گورنمنٹ سے متعلق قوانین میں افراد باہم معذوری کے لئے مخصوص نشستوں کو یقینی بنایا جائے گا،اس سلسلے میں رواں ماہ کے اسمبلی اجلاس میں متعلقہ محکمہ کو توجہ دالاؤ نوٹس دیا جائیگا تاکہ بلوچستان ڈس ایبلٹی ایکٹ2017 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ افراد باہم معذوری کے لئے پبلک مقامات تک رسائی آسان بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بلوچستان اسمبلی میں رسائی کے لئے بھی معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایا جائیگا،سی آئی پی کے وفد نے مسائل اور مشکلات کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ قادر نائل کا شکریہ ادا کیا۔
Библиотека Дельта https://shkafi-kuhni.ru/page33375319.html
Онлайн-калькулятор https://shkafi-kuhni.ru/page33376467.html
Буфет Эдит https://shkafi-kuhni.ru/page33376467.html
Подарки от наших партнеров https://shkafi-kuhni.ru/page33376467.html
выберите город https://shkafi-kuhni.ru/page33376461.html
размера и формы фасадов сложности производства корпуса материалов и декора фурнитуры, механизмов и комплектующих https://shkafi-kuhni.ru/page33375319.html
Буфет Корнелия https://shkafi-kuhni.ru/page33376461.html
После доставки товара по указанному адресу вы можете заказать услугу сборки у наших специалистов https://shkafi-kuhni.ru/page33375319.html
Наши мастера произведут быструю и качественную сборку мебели на высоком профессиональном уровне https://shkafi-kuhni.ru/page33375319.html
Кухни эконом класса https://shkafi-kuhni.ru/page33461085.html
Доставка и сборка https://shkafi-kuhni.ru/page33376461.html
Корпуса https://shkafi-kuhni.ru/page33376460.html
Онлайн-калькулятор https://shkafi-kuhni.ru/page33461085.html