نائیجیریا میں 70پاکستانی باشندے پھنس گئے


کوئٹہ: نائیجیریا میں 70پاکستانی باشندے پھنس گئے پاکستانی نائیجریا میں ملازمت کرتے تھے انہوں نے وزیراعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ذلفی بخاری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری واپسی کابندو بست کیا جائے ہم پھنسے ہوئے ہیں محمد علی خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے راستے سے پاکستان آنے والے نائیجیریا میں 70سے زائد پاکستانی باشندے پھنس گئے اکثر پاکستانیوں کی ویزے بھی ختم شدید پریشانی میں مبتلاہیں پاکستانی باشندے نائیجیریا میں ملازمت کرتے ہیں پاکستانی باشندوں کی وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری سے اپیل ہمارے واپسی کا بندوبست کیا جائے، پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے اپیل کی یہاں پھنسے ہوئے لوگوں میں خواتین اور بچے بھی ہیں نائیجیریا میں کوروناوائرس کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے فوری واپسی کا بندوبست نہ کیا تو بڑی مشکل میں پڑجائیں گی۔