حب، ڈکیت گروہ سرگرم ،ایک ہی ہفتے میں ڈکیتی کے دو بڑی وارداتیں
حب ( نمائندہ انتخاب)حب میں ڈکیت گروہ سرگرم کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ماربل سٹی کے مقام پر ایک ہی ہفتے میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں حب کے تین تھانوں اور سی آئی اے پولیس جرائم روکنے میں ناکام دن دہاڑے اوتھل سے کراچی جانے والے چارہندو تاجروں سے مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوگن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین کر باآسانی فرار ہوگئے جبکہ پولیس ڈاکوئوں کی راہ دیکھتی رہ گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اوتھل سے کراچی جانے والے چار ہندو تاجروںاشوک کمار مہاراج سروان دنیش کمار اور منیش کمار جب حب کے قریب قومی شاہراہ پر ماربل سٹی کے مقام پر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے لاکھوں روپے کیش رقم اور قیمتی موبائل فونز جن کی مالیت تقریبا 6 لاکھ سے زائد بنتی ہے گن پوائینٹ پر چھین لیئے اور فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے دو روز قبل بھی اسی علاقے میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات ہوئی بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے متاثرہ تاجروں نے جب متعلقہ ہائیٹ یھانے سے رابطہ کیا اور واردات کے بارے میں رپورٹ درج کرنے کی بات کی تو پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے پکڑنے کے بجائے معاملے کو خود تک محدود رکھنے کی ہدایت دی ،چوری و ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میںکافی حد تک اضافہ ہوا ہے اور شہری تاجر اور لسبیلہ کی حدود میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں،لسبیلہ کے شہریوں نے آئی جی بلوچستان سے حب شہر اور اطراف میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ کے بڑے صنعتی شہر حب میں قیام امن کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ نظام کی بہتری کے لئے پسند و ناپسند پر پولیس افسران کے تقرریوں و تبادلوں کو روکا جائے اور موجودہ ایس ایس پی لسبیلہ و ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے


