جہانگیر ترین ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین طبیعیت کی خرابی کے باعث 3 روز تک اسپتال میں زیر علاج تھے ، تاہم اب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔جی این این کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو کچھ روز قبل طبیعیت خراب ہونے کے باعث نجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ، ڈاکٹرز کے مطابق انہیں معدے کے السر کی شکایت ہوئی ، تاہم 3 روز علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ جہانگیر ترین بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں