بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار ساﺅنڈ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے احتجاج

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار ساﺅنڈ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے احتجاج، منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل آصف ریکی ایوان کو اہم معاملے پر آگاہی دینے لگے تو مائیک کی خرابی کی وجہ سے انکی آواز ارکان اسمبلی کو سنائی نہیں دی جس پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے مائیک ٹھیک کروائے جائیں اسمبلی نے سی اینڈ ڈبلیو کو 90کروڑ روپے کی سمری ارسال کردی ہے ہمارے ٹیبل، کرسیاں ،کالین ٹھیک ہیں صرف ساﺅنڈ سسٹم ٹھیک کروا دئےے جائے ہمیں ایک دوسرے کو سن نہیں پاتے بعدازاں ایڈوکیٹ جنرل نے ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر دوسری نشست سے جاکر بات کی

اپنا تبصرہ بھیجیں