ہوشاپ، فورسز کی کارروائی، 10افراد ہلاک

راولپنڈی(پ ر) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کر کے 10 افراد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں مشتبہ افراد کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، کسی کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں