گنداواہ میںسیاہ کاری کے شبہ میں خاتون قتل

گنداواہ:گنداواہ میںسیاہ کاری کے شبہ میں خاتون کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کوگنداواہ کے علا قے فتح پور میں بھائی نے اپنی بہن مسماة فوزیہ کو سیاہ کاری کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرکے ملزم ولی محمد کو گرفتار کرلیامزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں