ایم کیو ایم آج بھی ایک فاشسٹ تنظیم ہے، سعید غنی
کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی ایک فاشسٹ تنظیم ہے۔سعید غنی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی ایک فاشسٹ تنظیم ہے، میں مسلسل یہ کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم کراچی میں لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں کئی مقامات سے ہمارے بینرز اور پرچم اتارے جارہے ہیں لیکن شہر کے امن کی خاطر ہم نے ردِ عمل نہیں دیا لیکن شہریوں کو سمجھ آگئی ہوگی کہ امن کے اصل دشمن کون ہیں۔
Load/Hide Comments


