روسی صدرنے خون ریزی اورتباہی کا انتخاب کیا ہے،برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے روس کے یوکرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے صدرنے خونریزی کا انتخاب کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پربلااشتعال حملہ کرکے خون ریزی اورتباہی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پرگفتگومیں آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ برطانیہ اوراتحادی روسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں