پاکستان بیت المال کے فنڈز ختم 7سو مہلک امراض میں مبتلا مریض علاج سے محروم

کوئٹہ:پاکستان بیت المال بلوچستان کو ہیڈ آفس پاکستان بیت المال کی جانب سے اکتوبر 2021سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستان کے تقریبا ساتھ سو 700سے زائد مریض جوکینسر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے،علاج سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے،عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں بتایا کہ تقریبا دو سو سے زائد طلبا کی درخواستیں بھی جمع ہونے کے باوجود فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے انکی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، عوامی حلقوں نے پاکستان بیت المال ہیڈ آفس آسلام آباد کے حکام، سیکرٹری، ایم ڈی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بیت المال کے فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ مریض اپنا علاج اور طلبا اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں کیونکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مستحقین کو شدید مشکلات درپیش ہے مستحقین آئے روز دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں جبکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ان کی شنوائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔دوسری جانب ممبر بیت المال بلوچستان کلثوم پانیزئی کاکڑ سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اس ضمن وفاق سے رابطہ کیا گیا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد فنڈز مل جائینگے اور ہم واپس تمام لوگوں کی علاج اور اسکالرشپس کے لئے فنڈزجاری کردینگے کیونکہ ہمیں بلوچستان کے غریب عوام کے مشکلات کا بخوبی انداز ہے ہماری اولین ترجیح لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے چاہیے اس کا تعلق کسی بھی زبان اور قوم سے ہوں جبکہ ان تمام معاملات کی میں خود ذاتی طور پر نگرانی کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں اور حقدار کو ان کا حق باآسانی مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں