پشتونخوامیپ نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کردیا

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ کے جاری کردہ بےان مےں نااہل سلےکٹڈ حکومت کی جانب سے پےکا آرڈےننس کے ذرےعے تحرےر وتقرےر اور اظہار رائے پر پابندی لگانے کی شدےد مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ پےکار آرڈےننس کا نفاذ ملکی آئےن کے تحت ملک کے تمام عوام کو حاصل بنےادی انسانی حقوق اور اظہار رائے کے آزادی کو غےر آئےنی غےر قانونی ذرےعے سے سلب کرنے کے متراد ف ہے جو ملک کے سےاسی جمہوری قوتوں سمےت ملک کے کروڑوں عوام کو کسی بھی صورت قابل قبول نہےں۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ دنےا مےں کئی بھی صحافت/مےڈےا پر قدغن نہےں لےکن موجودہ نااہل سلےکٹڈ حکومت نے پہلے سے پرنٹ والےکٹرونک مےڈےا پر پابندےاں لگارکھی ہے اور ملک کے حقےقی سےاسی جمہوری رہنماﺅں اور سےاسی جمہوری پارٹےوں کے انٹروےوز سمےت ہر قسم کے فعالےت اور پروگراموں کو کورےج دےنے سے منع کررکھاہے۔جو اس سلےکٹڈ حکومت ، اُس کے وزراءکی ہر شعبہ زندگی مےں حکومت کی ناکامی کو ثابت کرتی ہے اور اپنے عوام دشمن پالےسےوں اور عوام دشمن اقدامات کا کسی سطح پر دفاع نہےں کرسکتی ۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ سوشل مےڈےا پر مخصوص افراد کی جانب سے منفی روےہ اور منفی طرزعمل کو جواز بناکر تمام ملک کے عوام کی اظہار رائے آزادی پر غےر آئےنی اور غےر قانونی پابندی اےسے مسائل کا حل نہےں جبکہ برسراقتدار پارٹی اور سلےکٹڈ حکومت کے وزراء،پارٹی عہدےداروں اور کارکنوں نے روز اول سے خود سےاست مےں نازےبا الفاظ اور ہمارے اعلیٰ انسانی،اسلامی اور معاشرتی اقدار کے برخلاف منفی طرز عمل اختےار کرتے ہوئے ملک کے مختلف سےاسی جمہوری رہنماﺅں اور پارٹےوں کے خلاف ناشائستگی ، مضحکہ خےز اور کردار کشی پر مبنی بےانات کے ذرےعے ہمےشہ غلط پروپےگنڈے کرتے رہے ہےں اور اس کےلئے ملک کے تمام مےڈےا کو غلط انداز مےں استعما ل کرنے کے مرتکب ہوئے ہےں۔اب جبکہ سوشل مےڈےا ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے اور سوشل مےڈےا کے ذرےعے عوام کو حاصل ہونےوالی معلومات کے باعث عوامی سےاسی شعور دن بدن بڑھتا جارہا ہے تو آمرےت نواز قوتوں اور ان کے کاسہ لےسوں کے عوام دشمن پالےسےوں اور اقدامات پر پردہ ڈالنے کےلئے پےکا آرڈےننس کی آڑ لےکر ملک کے کروڑوں عوام کو دھوکہ دےنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جوقابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں