ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
سبی: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ و صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ کا بزرگ و سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنماء تھے۔انکی زندگی طویل جدوجہد سے بھرا ہے۔وہ بی ایس او کے بنیاد رکھنے والوں میں سے ہے۔ انہوں نے ہمیشہ شعوری و عوامی سیاست کی۔ان کی بلوچستان میں سیاسی سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ان کے انتقال سے ملک بلخصوص بلوچستان کی سیاست میں دھچکا ہے۔بزرگ رہنماء ڈاکٹر عبدالحی بلوچ سیاست کے روشن ستارہ ہے جو تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہے اور اس غم کی گھڑی میں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے خاندان کے ساتھ ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ و صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں (آمین)


