تخریب کاروں کی بیخ کنی کرنا ضروری ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اور جوان کانسٹیبل پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دراصل دہشت و وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے جسکے تہہ تک پہنچنا اور بیخ کنی کرنا ضروری ہے، انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے جاں بحق اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ کے ساتھ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں