حکومت یوکرین میں پھنسے 1500 پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے لیے کام کر رہی ہے، پاکستانی سفیر
اسلام آباد :حکومت یوکرین میں پھنسے 1500 پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے لیے کام کر رہی ہے۔ یوکرین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر نول اسرائیل کھوکھر نے کہا کہ حکومت یوکرین میں پھنسے تمام پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاءپر کام کر رہی ہے۔ ایک بیان میں یوکرین میں سفیر پاکستان نے تصدیق کی کہ 500 طلباءسمیت مجموعی طور پر 1500 پاکستانی یوکرین میں موجود ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ دریں اثناءیوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے جبکہ سفارت خانہ پاکستانی طلبائ سے رابطے میں ہے، جو انہیں دیے گئے مشورے کے مطابق پہلے نہیں جا سکتے۔یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، "صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی، تمام پاکستانی طلباءکو انخلاءکے قابل بنانے کے لیے ترنوپل (sic) منتقل ہونا چاہیے۔”دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہے۔سفارتخانے کے رابطے کی تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ یہ یوکرین کے Ternopil سے مکمل طور پر فعال ہے۔


