بھارت میں حجاب پہننے پر ایک اور کالج سے مسلم طالبات کو باہر نکال دیا گیا

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر باہر نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں کمی نہیں ا?ئی۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اْن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیئے گئے۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش ا?یا جہاں پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ ا?نے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں ا?نے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں