گورنر سندھ نے طلباءیونین بحالی بل پر دستخط کردیئے

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے اسٹوڈنٹس یونین بحالی بل 2019 پر دستخط کردیئے۔طلبہ یونین کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ طلبہ کی سماجی اور تعلیمی بہبود کے لیے کام کرے اور تمام طلبہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ طلبا اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے علاوہ، طلبا یونین ثقافتی، فکری اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی سہولت فراہم کرے گی تاکہ انہیں ذمہ دار شہری بنایا جا سکے۔طلبا یونین کی بحالی کے ساتھ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ طلبا نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے احترام کو یقینی بنانے میں تعلیمی اداروں کی مدد کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں