کالعدم تنظیموں کو بلوچستان کے حقیقی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

کوئٹہ: کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ شدت پسند کالعدم تنظیموں کو بلوچستان کے حقیقی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں، جنگیں فوجیں نہیں بلکہ قومیں لڑا کرتی ہیں قوم کی حمایت ہی فوج کی اصل طاقت ہے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو جعفرآباد میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی، جرگہ میں نصیر آباد ڈویژن کے سیاسی اور سماجی قائدین، مقامی انتظامیہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں اقلیتی برادری ،سپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران شامل تھے، جرگہ کا انعقاد کیڈٹ کالج جعفرآباد میں ہوا کہ جہاں 5 مارچ کو یومِ والدین کی شاندار تقریب ہوئی، اس موقع پر کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیڈٹ کالج جعفرآباد کے آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا، کور کمانڈر نے کالج کے اساتذہ کو اعلیٰ تعلیمی معیار پر خراج تحسین پیش کیا اور پاس آو¿ٹ ہونے والے طلبا کے والدین کو مبارکباد دی۔جنرل سرفراز نے صوبے میں پنپتے ہوئے تعلیمی اداروں کو روشن مستقبل کی دلیل قرار دیا، کور کمانڈر نے تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے کامیاب افتتاح کا تذکرہ کرتے ہوئے مستقبل میں مزید تعلیمی اداروں کے قیام کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ جنگیں فوجیں نہیں بلکہ قومیں لڑا کرتی ہیں قوم کی حمایت ہی فوج کی اصل طاقت ہے،کور کمانڈر نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوام سے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر قائم ہونے والی کمیٹیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی، کور کمانڈر نے نصیر آباد ڈویژن کے محب وطن عوام کی امن اور تعلیم و ترقی کے ساتھ لگاو¿ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مزید آبی وسائل کی فراہمی کے ساتھ نصیر آباد ڈویژن نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی فوڈ باسکٹ بن سکتا ہے، عوام نے کور کمانڈر کا جرگہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور صوبے اور ملک کے امن و امان اور خوشحالی کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا

اپنا تبصرہ بھیجیں