اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی مہم کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بعض عناصر حکومت کی سرپرستی میں 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کیلئے مہم شروع کی ہوئی ہے لیکن ہم انہی کامیاب نہیں ہونے دینگے جمعیت علما اسلام ہمیشہ صوبوں کے حقوق کی حامی رہی ہے 18ویں ترمیم میں جمعیت کا کلیدی کردار رہا ہے اگرچہ ہماری نظر میں اٹھارویں ترمیم سے بھی صوبوں کو انکے تمام حقوق نہیں ملے ہم نے اس وقت بھی یہ کہا تھا کہ صوبوں کو اختیارات کے حوالے سے اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کی اشک شوئی ہوئی ہے ہم صوبوں کو تمام اختیارات دلانے کیلئے اپنی جہدو جہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک میں اور صوبوں میں بہتری لانے کے بجائے صوبوں کے اختیارات کو اور اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنے جارہی ہے تمام صوبے مل کر ایسے ہر اقدام کی مزاحمت کرینگے جس سے صوبوں کی خودمختاری متاثر ہورہی ہو۔اٹھارہویں ترمیم کو بحال رکھنے کیلئے ضرورت پڑی تو لاک ڈاون تھوڑ کر سڑکوں پہ آئینگے اور پورے ملک کو لاک ڈاون کردینگے۔نیشنل فنانس کمیشن کے خاتمے کی باتیں بھی ہورہی ہے ایک ڈکٹیٹر کے دور میں این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا تھا انہوں نے کہا کہ آج اپنے آپ کو جمہوریت کا دعویدار کہہ کر تھکتے نہیں ہے وہ این ایف سی ایوارڈ سمیت بلوچستان کے تمام حقوق پہ ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔جمعیت علما اسلام نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے شروع کیئے ہیں ضرورت پڑی تو بلوچستان کی جماعتوں کی ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی تاکہ پہلے اقدام کے طور پر اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خاتمے کے خلاف صف بندی کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں