خضدار، بیوگا کی کال پر تمام دفاتر میں مکمل تالا بندی و قلم چھوڑ ہڑتال
خضدار(انتخاب نیوز) بیوگاصوبائی کال پر خضدار میں بھی تمام دفاترکی مکمل تالابندی قلم چھوڑہڑتال،تعلیمی سرگرمیاں موخرکی جائیں گی اجلاس میں فیصلہ(آل ملازمین اتحاد)خضدارکا اجلاس میں فیصلہ بلوچستان ایمپلائزاینڈ ورکرزگرینڈالائنس (آل ملازمین اتحاد) کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا پرمختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں ممتازاحمد نوتانی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری زراعت،بشیراحمدریئسانی پریس سیکرٹری متحدہ لیبر فیڈریشن خضدار،محمداسلم زہری جی،ایس ایپکا،محمد اسلم نوتانی صدرجی ٹی اے, عبدالستارعمرانی چیئرمین سیسا،عبدلرشیدغلامانی صدر،محمدیوسف موسیانی چیئرمین،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن،شاہنواز چھٹہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری بی یو،ای،ٹی،ملک سعیداحمد زہری پی ایچ ای،محمدحنیف غلامانی پریس سیکرٹری سیسا،حبیب اللہ صدرایریگیشن، یارمحمد بلوچ متحدہ صوبائی سینئر وائس چیئرمین،غلام اللہ رند چیئرمین ایریگیشن،جمیل احمدمینگل جی ایس جی ٹی اے ثنا ء اللہ جام قائم مقام صدر ایپکا،مہراللہ قمبرانی صدر متحدہ لیبر فیڈریشن، علی احمد شاہوانی،متحدہ فیڈریشن،محمدالیاس موسیانی کوارڈینیشن سیکرٹری ایپکا خضدارسمیت دیگرملازمین نیشرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پرغوروخوص ہوئے اورگرینڈ ملازمین الائنس کے صوبائی قائدین کی کال پر25فیصد ڈی آر اے الاونئس چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کیلیئے7مارچ بروز پیرکوضلع بھرکیتمام دفاترمیں قلم چھوڑ ہڑتال دفاترکی مکمل تالابندی تعلیمی سرگرمیاں موئخراوردرس وتدریس ایک دن کے لئے مکمل بندہونگے خضدارکے باشعورعوام ملازمین کے جائزمطالبات کے حق میں 7مارچ بروزسوموارکو احتجاجی مظاہرے میں ساتھ دیں خضدارکے تمام ملازمین ضلعی آفس ایپکاڈپٹی کمشنرآفس خضدارپہنچ کراپنی شرکت کویقینی بنائیں گرینڈالائنس میں شامل تمام ملازمین تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ریلی ڈی سی آفس سے نکل کربازارسے ہوتاہواپریس کلب کیسامنے مظاہرہ وجلسہ کی شکل اختیارکریگامظاہرء سے ضلعی قائدین خطاب کرینگے احتجاج کوکامیاب بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہواکہ تنظیموں کینمائندیاپنی جائزمطالبات اورچارٹرڈآف ڈیمانڈکی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔


