کسی بھی جمہوری ملک میں طلبا کی آواز کو ڈنڈے کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا،جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ :جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدرنوراللہ وطن دوست نے اسلام آباد پولیس کی بلوچستان کے طلباءپر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی جمہوری ملک میں طلبا کی آواز کو ڈنڈے کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے طلبا کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار نہیں کریگی۔طلبا کے حقوق کے لیے ہر وقت آواز اٹھاتی رہیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدرنوراللہ وطن دوست نے اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبا پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی پرزور مذمت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس کارویہ بلوچستان کے طلبا کے ساتھ افسوسناک ہے۔اپنی حق کےلئے آواز اٹھانا طلبا کاآئینی اور قانونی حق پے۔کسی بھی جمہوری ملک میں طلبا کی آواز کو ڈنڈے کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے طلبا کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار نہیں کریگی۔طلبا کے حقوق کے لیے ہر وقت آواز اٹھاتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے ،کسی کو بھی اپنے جمہوری حق سے طاقت کے ذریعے محروم نہیں رکھاجاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں