ایک بار وزیر کیا بنا، مراد سعید نے تو چیخنے چلانے کو ہی کامیابی کی چابی سمجھ لیا ہے، عبدالقادرپٹیل

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایک بار وزیر کیا بنا، مراد سعید نے تو چیخنے چلانے کو ہی کامیابی کی چابی سمجھ لیا ہے۔ اپنے بیان میں، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی چیخیں، فی الحال عمران خان کے لیئے باعث تسلی نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھر جانا ٹھہر چکا، آج جائے کہ کل نکلے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید اب اور محنت کے لئے تیار ہوجائیں، کیونکہ پچھلی محنت کا پھل مراد سعید کھا چکا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مراد سعید مزید محنت سے نہیں گھبرائیں گے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید جیسے کردار سیاست میں باعث شرم ہیں، قوم کی بدقسمتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں