حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ مےں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،پی ڈی ایم بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ بلوچستان کانہ کا اجلاس پی ڈی ایم کے صوبائی صدر ملک نصر احمد شاہوانی کی زےر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس مےں پی ڈی اےم کے صوبائی نائب صدر مولانا سرورموسیٰ خےل ، نائب صدر جمال شاہ کاکڑ، نائب صدر رحمت صالح بلوچ، نائب صدر عصمت اللہ سالم ، جنرل سےکرٹری خےر بخش بلوچ ، سےکرٹری اطلاعات نصراللہ خان زےرے، سےکرٹری مالےات مولوی خورشےد احمداور نصےب اللہ اچکزئی نے شرکت کی۔ اجلاس مےں پی ڈی اےم کی رواں جدوجہد اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لےا گےا اور 23مارچ کے لانگ مارچ کی تےارےوں پر تفصےلی بحث کی گئی ۔اجلاس مےں پی ڈی اےم کی جانب سے تحرےک عدم اعتماد کو کامےابی سے ہمکنار کرنے کی امےد کی گئی کہ اس تحرےک سے ملک کے عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائی جائےگی۔ اجلاس مےں گزشتہ روز پشاور اور کوئٹہ مےں ہونےوالے دہشتگردی کے واقعات کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا گےا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ مےں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ اجلاس مےں مہنگائی ،پٹرولےم منصوعات کی قےمتوں مےں آئے روز اضافہ ، اشےاءخوردنووش وضروریات کی قےمتوں مےں ہوشر با اضافے نے غرےب عوام کو شدےد مشکلات سے دوچار کررکھا ہے ۔ اجلاس کے بےان مےں کہا گےا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے ،عالمی تنہائی ختم کرنے ، مہنگائی اور بےروزگاری پر قابو پانے اور ملک کو آئےنی ،سےاسی اور معاشرتی بحرانوں سے نکالنے کےلئے پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کا 26نکاتی اعلامےہ دراصل ملک کے مسائل اور بحرانوں کا واحد حل ہے۔اور PDMکے بےانےہ کو نظر انداز کرنے ،افراد واشخاص کی پالےسےوں پر چلنے سے ملک کو پہلے بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اور اب بھی خدانخواستہ اگر ان پالےسےوں کو جاری رکھا گےا تو ملک مزےد بحرانوں مےں مبتلا ہوجائےگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں