یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم کو فون کرکے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کہا ہے، فواد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کچھ دیرپہلے یورپی یونین کے صدرکی وزیراعظم عمران خان کوکال آئی ہے اورصدر یورپی یونین نیخواہش کا اظہارکیا کہ روس یوکرین تنازع پرپاکستان ثالثی کا کردارادا کرے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ بہت بڑا اقدام ہے جوصدریورپی یونین نے وزیراعطم سے بات کی ہے، وزیراعظم آج اس معاملے پرعملی اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں