یونیورسٹی آف گوادر کا شمار خطے کے بہترین تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا، وی سی

کوئٹہ:یونیورسٹی آف گوادر نے کئی مشکلات کے باوجود قلیل عرصے میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب اس کا شمار خطے کے بہترین تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے گوادر یونیورسٹی کے پہلے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس کے یونیورسٹی میں تبدیل ہوتے وقت بہت سے مسائل درپیش تھے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اور تدریسی عملے نے قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود نظم و نسق کو سنبھالا اور یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر کے اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف منصوبہ بندی اور مالی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور فورم نے اتفاق رائے سے تمام معاملات کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات بلوچستان دوستین خان جمالدینی، ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکریٹریٹ ذیشان رضا، ڈپٹی سیکرٹری فنانس عبدالجبار، ڈپٹی سیکرٹری ڈیویلپمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہانزیب مندوخیل، رجسٹرار گوادر یونیورسٹی دولت خان، ایکٹنگ ٹریژرر رحمت اللہ، لیکچررز صغیر نسیم، مجاہد حسین اور زین العابدین بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر نے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر تمام ممبران اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور انکا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں