کوروناوائرس سے امریکامیں ویت نام جنگ سے بھی زیادہ ہلاکتیں

امریکامیں کوروناوائرس سے ہونیوالی اموات کی تعداد ویت نام جنگ میں مارےگئےامریکیوں سے بھی بڑھ گئ فرانسیسی خبررساں ادارے کیمطابق 29 اپریل کی صبح تک امریکامیں کوروناوائرس کی وباسےمرنیوالےامریکی افراد کی تعداد نصف صدی قبل امریکااورویت نام میں ہونیوالی جنگ میں مرنیوالے امریکی فوجیوں سےزیادہ ہوگئی۔خبررساں ادارےکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکابھرمیں کوروناسےہونیوالی 2207 ہلاکتوں کے بعد امریکی ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 284تک جاپہنچی جوویت نام جنگ میں ہلاک ہونیوالےامریکی فوجیوں سےبھی زیادہ ہے۔امریکی نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔واضح رہیکہ امریکاکےاتحادیوں اورویت نام کےاتحادیوں میں 1958 کےبعدجنگ چھڑگئی تھی، تقریبا ڈیڑھ دہائی تک چلنے والی ویت نام جنگ میں مجموعی طورپراندازے کےمطابق 12 لاکھ تک انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں تاہم اعداد و شمارکےمطابق مذکورہ جنگ میں ڈیڑھ دہائی کےدوران 58 ہزار 150 تک امریکی فوجی ہلاک ہوئےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں