امریکہ ہر روز ایرانی قوم کیخلاف سازش بند کردے،حسن روحانی

تہران:ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز امریکہ سے کہا ہے کہ اسے ہر روز ایرانی قوم کے خلاف سازش نہیں کرنی چاہیے جیسا کہ خلیج میں دیرینہ حریفوں کے درمیان تازہ کشیدگی سامنے آئی ہے۔تہران اور واشنگٹن نے گزشتہ سال خلیج کے حساس پانیوں میں ان کی فورسز کو لے کر پیش آنیوالے واقعات کے پیش نظر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی ہے۔ان کا سمندر میں تازہ ترین تنازعہ 15اپریل کو پیش آیا جب امریکہ کا کہناتھا کہ ایران کی 11کشتیوں نے اس کے بحری جہازوں کو ہراساں کیا جسے اس نے عرب خلیج میں بین الاقوامی پانیوں سے تعبیر کیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ اگر ایران کی کوئی کشتی سمندر میں ہمارے بحری جہازوں کو ہراساں کرتی ہے تو اسے یا سب کو تباہ کردیا جائے۔ایران صدر نے بدھ کے روز جواب میں کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ خلیج فارس کہلاتا ہے نہ کہ نیویارک یا واشنگٹن خلیج۔

اپنا تبصرہ بھیجیں