حامد میر کی ایک سال بعد واپسی، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خوشخبری سنا دی

کوئٹہ(انتخا ب نیوز)معروف صحافی،کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر کی تقریباً ایک برس بعد آج شام آٹھ بجے کیپیٹل ٹاک پروگرام میں دوبارہ شروع کر یں گے،جیو نیوز کی انتظامیہ نے حامد میر کو 31مئی 2021کو آف اسکرین کر دیا تھا۔انہوں نے صحافی اسد طور پر حملہ اور تشدد کے بعد نیشنل پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرنل رانی کون ہے اور کس کی بیوی ہے اگر ہمارے گھر پر حملہ ہوا تو سب کچھ منظر عام پر لائیں گے، ہم حملوں سے ڈرنے والے نہیں ، اس کے بعد انہوں نے تحریری معافی نامہ دیا جس کے باوجود بھی انہیں بحال نہیں کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں