مریم نواز کا وزیراعظم کا نام لیے بغیر سیاسی صورتحال پر شاعرانہ تبصرہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کا نام لیے بغیر موجودہ سیاسی صورتحال پر شاعرانہ تبصرہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر مریم نواز نے شعر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے غم عاشقی کو غم کرسی سے بدل دیا، اس شعر پر صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مریم نوا ز لکھا کہ:
کبھی عرش پر کبھی فرش پر،کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم کرسی تیرا شکریہ، ہم کہاں کہاں سے گزر گئے !
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘ تھوڑا صبرکر لو بھائی، حوصلہ کرو عمران خان، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں، آپ ابھی سےہتھیارپھینک کراپوزیشن کی نشست پر آگئے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں