موجودہ دورحکومت میں بھی جام کمال کے دور کی باتیں دہرائی جارہی ہیں،بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عبدالقدوس بزنجو حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،امن وامان کی صورتحال مخدوش ،لوٹ مار،اقرباءپروری اور ون مین شو جاری ہے، صوبے کے عوام حکومت سے مایوس ہوگئے ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اخری حد تک جائے گی ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں بی این پی کے جنرل سیکرٹری واجہ جہاں زیب بلوچ اور اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں بھی جام کمال کے دور کی باتیں دہرائی جارہی ہیں،ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں،نظریاتی اختلاف ہوسکتاہے،سینئرنائب صدربی این پی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ حکومت سے مایوس ہوگئے ہیں، امن وامان کی صورتحال روزبروز خراب ہوتی جارہی ہے، دھماکوں اور دیگر واقعات کے باعث لوگ گھروں سے نکلنے سے ڈر رہے ہیں ،بلوچستان میں سرعام ملازمتیں فروخت کی جارہی ہیں،ملک عبدالولی کاکڑ نے الزام عائد کیا کہ اقتدار مضبوط کرنے کےلئے سیندک منصوبے میں پندرہ سال کی توسیع کی گئی جبکہ ریکوڈک کو بھی کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، اس موقع پر بی این پی کے جنرل سیکرٹری واجہ جہاں زیب بلوچ نے کہا کہ صوبے میں جاری مبینہ لوٹ مار کے خلاف بی این پی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں اور اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گی ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میر خورشید جمالدینی چئیرمین جاوید بلوچ ٹکری شفقت لانگو چئیرمین واحد بلوچ سردار حق نواز بزدار و دیگر کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر امور پر اہم پریس کانفرنس کی گئیاس موقع پر پارٹی کے مرکزی ضلعی عہدیداروں سمیت کارکنان بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں