بی اے پی کا اجلاس سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد/کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کو اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماﺅں کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں چےئر مین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سینیٹر منظور خان کاکڑ، انوارالحق کاکڑ ،کہدہ بابر، نصیب اللہ بازئی ، ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی ،اسرار ترین، احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان، صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی سمیت دیگر نے شرکت کی،اہم اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، شرکاءکی جانب سے تجاویز اور آراءپیش کی گئیں جنہیں مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے سیاسی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی
Load/Hide Comments


