پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع
کراچی (انتخاب نیوز)پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سےمتعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ، پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس آج شام تک حکومت کوبھجوائیں گی۔ذرائع کے مطابق مقدمات میں گرفتاریوں کے قانونی جواز سے متعلق لیگل برانچ رائے دے گی جبکہ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران اسپیکر کو فوری خط لکھیں گے۔
Load/Hide Comments


