فواد چودہری نے لیگی رہنماﺅں کے فوج سے متعلق بیانات کے رکارڈ نگزکلپس چلادیئے

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن فوج پر سیاسی کنٹرول چاہتے ہیں، پاکستان کے آئین کی اسکیم کے تحت فوج حکومت وقت کےساتھ ہوتی ہے، اگر فوج حکومت کےساتھ نہیں ہوتی تو یہ پاکستان کی آئینی اسکیم کے برعکس ہوگا، فوج نے اپنے آئین پر عمل کرنا ہے اور فوج آئین پر عمل کرےگی، اپوزیشن کے چہروں سے پتا چل رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں، بلاول اور فضل الرحمان کی پریس کانفرنس ایسے تھی جیسے دونوں ہارے ہوئے پہلوان ہیں،سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے، 172 لوگ اپوزیشن نے شو کرنے ہیں اور پیسوں کی منڈیاں لگانے والوں کے پاس اگر ووٹ پورے ہیں تو میڈیا کے سامنے لے آئیں، چاہتے ہیں سارے سیاسی ڈرامے 23 مارچ سے پہلے ختم ہوجائیں، جو پارٹی مینڈیٹ کے خلاف ووٹ دیں گے اسپیکر صاحب آرٹیکل 63 ون اے کے تحت ان کے ووٹ قبول نہیں کریں گے،پارٹی تمام لوگوں سے رابطے میں رہے گی اور ہم اپوزیشن کو ایک متحد اور مشترکہ جواب دیں گے۔جمعرات کو وزیر اطلاعات و نشریات نے پریس کانفرس میں مختلف مواقع پر پاکستان مسلم (نواز) کے سینئر رہنماو¿ں کی جانب سے فوج سے متعلق دئیے گئے بیانات پر مشتمل متعدد ریکارڈنگز کے کلپس بھی چلائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں