سعودی بلاگر ریف بداوی 10 سال قید کے بعد رہا

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق سعودی بلاگر ریف بداوی کو توہین مذہب پر 10 سال کی سزا کاٹنے کے بعد سعودی عرب کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ریف کی اہلیہ انصاف حیدر(جو اپنے تین بچوں کے ساتھ کینیڈا میں رہتی ہیں) نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شوہر نے مجھے فون کرکہ اپنی رہائی کی اطلاع دی۔اس کے علاوہ بداوی کی رہائی کی تصدیق سعودی سکیورٹی اہلکار نے بھی کی جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بداوی کو آج رہا کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں